دنیا

فلپائن اور چین کے بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن اور چین کے بحری جہاز ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔

فلپائن اور چین نے ایک دوسرے پر جہازوں کے تصادم کا الزام عائد کیا۔ چین کا کہنا ہے فلپائنی جہاز نے وارننگ نظرانداز کی۔ متنازعہ سمندری علاقے میں غیرقانونی طور پر داخل ہوا اورجان بوجھ کر چین کے جہاز سے ٹکرایا گیا۔

فلپائن،نے جہازوں کے تصادم کا ذمہ دار چین کو قرار دیا، کہا اس سےفلپائن کے مال بردار جہاز کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ چین بحیرہ جنوبی چین کے تقریباً تمام حصے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے تاہم جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک بحیرہ جنوبی چین پر بھی متضاد دعوے کرتے ہیں اور بعض ان علاقوں پر اپنی سالمیت کی بات کرتے ہیں جس پر چین اپنا دعوی کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close