دنیا

وسطی غزہ میں اسرائیلی حملے، 4 فلسطینی شہید

غزہ: 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41182 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

اسرائیل کی جانب سے وسطی غزہ کی پٹی پر حملے کیے گئے ہیں جس میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ابوسرار جنکشن کے اطراف کے علاقے پر بمباری کی۔

حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے بھی کیمپ پر شدید فائرنگ کی۔

فوج نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا، جس میں کم از کم ایک فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41182 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 16715 بچے اور 11308 خواتین شامل ہیں جبکہ 95280 زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close