دنیا

حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی لبنان کی سرحد پر پہنچادیے

تل ابيب: گزشتہ دو روز کے دوران لبنان میں پیجرز دھماکوں کی لہر کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ گئے

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد وہ اپنے تقریباً 10 سے 20 ہزار فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر منتقل کر رہی ہے۔

98 ویں ڈویژن میں شامل فوجیوں کے ساتھ پیرا ٹروپرز اور کمانڈوز اب شمالی کمان کے تحت 36 ویں ڈویژن میں شامل ہوں گے۔

اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ بریگیڈ کو اصل میں غزہ میں لڑائی جاری رکھنا تھی لیکن لبنان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کے باعث اسے وہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close