دنیا
سعودی عرب نے 94 ویں قومی دن کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا
سعودی عرب نے 94ویں قومی دن کے موقع پر 22 اور 23 ستمبر (اتوار اور پیر) کوچھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔
رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ان تعطیلات کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔وزارت نے کہا کہ تمام عوامی، نجی اور سول سروس کے شعبے 22 اور 23 ستمبر کو عام تعطیل ہو گی ۔
دو تعطیلات کے اعلان کے بعد قومی دن کی تقریبات چار دن تک جاری رہیں گی کیونکہ 22 اور 23 ستمبر کی تعطیلات سے پہلے جمعہ اور ہفتہ، 20 اور 21 ستمبر کے ہفتہ وار تعطیلات آئیں گی۔
وزارت نے مزید کہا کہ سعودی لیبر قانون کی دوسری شق کے مطابق قومی دن کی چھٹیوں کے تمام سرکاری اور نجی ملازمین کو پیسے دیئے جاتے ہیں یعنی اس دن کے پیسے نہیں کاٹے جائیں گے ۔
سعودی قومی دن پیر 23 ستمبر کو منایا جائے گا۔