دنیا

نیو یارک میگزین کی اولیویا نوزی کا رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے رومانوی تعلقات کا انکشاف

امریکی میگزین کی رپورٹر کو رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر سے رومانوی تعلقات پر رخصت پر بھیج دیا گیا

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک میگزین کی واشنگٹن میں نمائندہ اولیویا نوزی کو اس وقت چھٹی پر بھیج دیا گیا جب ان کے سابق آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات کا انکشاف ہوا۔

نوزی نے جمعرات کی رات جاری کیے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ کچھ وقت پہلے ان کی ایک رپورٹنگ سبجیکٹ کے ساتھ ذاتی نوعیت کی بات چیت ہوئی تھی۔

رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر امریکا کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں، جنہیں 22 نومبر 1963 کو ڈیلاس میں قتل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے اگست کے آخر میں اپنی صدارتی مہم معطل کرتے ہوئے ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اولیویا نوزی نے رابرٹ ایف کینیڈی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق جسمانی نوعیت کا نہیں تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزی اور کینیڈی جونیئر، جو صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے اور سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے بیٹے ہیں، کے درمیان اس وقت مبینہ طور پر پیغامات کا تبادلہ ہوا جب دونوں اپنی شادیاں برقرار رکھے ہوئے تھے۔

نیو یارک میگزین کے مطابق اگر ان تعلقات کا پہلے علم ہوتا تو نوزی کو صدارتی انتخاب کی کوریج سے روک دیا جاتا۔ نوزی کے کام میں کوئی جانبداری یا غلطی نہیں پائی گئی اور اس معاملے پر مزید جانچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر کیلئے الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close