دنیا

انٹرنیٹ ایکسپلورر کا دور ختم ہونے کے قریب

ما ئیکروسافٹ نے اپنے انٹرنیٹ براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز کوسپورٹ فراہم کرنا آج سے بند کردیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے 12 جنوری سے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے لگ بھگ تمام ورژنز 8، 9 اور 10 کی سپورٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کی سپورٹ سے محروم ہونے کے بعد اس کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے صارفین کو آن لائن سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ صارفین یا تو انٹرنیٹ ایکسپلورر کا ورژن 11 اپ گریڈ کرلیں یا اس کے نئے براﺅزر ایج کو اپنالیں جو اپ ٹو ڈیٹ اور تازہ ترین سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اب انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ہی واحد ورژن بچے گا جسے سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور تیکنیکی معاونت ونڈوز 7، ونڈوز 8 اور ونڈوز 10 میں فراہم کی جائے گی۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد اب بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پرانے ورژنز استعمال کررہے ہیں اور مائیکروسافٹ کی اپ ڈیٹس کا سلسلہ ختم ہونے پر وہ ہیکرز اور سائبر کرمنلز کے حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close