دنیا

امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت نہیں نہ ہی اس کا علم تھا : امریکی صدر

اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں بڑا حملہ کیا ہے ، بیروت حملے کا کوئی علم نہیں تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی بیروت حملے میں کوئی شراکت یا اس کا علم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بڑا حملہ کیا ہے جس میں ایک ساتھ 10 میزائل داغے گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے حزب اللّٰہ کے بیروت سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، حملے میں 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 2 افراد شہید ہوئے، جبکہ 70 سے زیادہ زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کا ہدف حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ تھے، حزب اللّٰہ ذرائع کے مطابق حسن نصر اللّٰہ محفوظ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close