Featuredدنیا

امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے : امریکی صدر

ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔
اسکے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close