دنیا

زیک گولڈ سمتھ کا اسرائیل کی غیر انسانی کارروائیوں کی حمایت میں اہم بیان سامنے آگیا

زیک گولڈ سمتھ کا اسرائیل کی غیرانسانی اور ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت میں اہم بیان سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کےبھائی زیک گولڈ سمتھ نے انسانی حقوق کی پامالی میں ہرحد پار کردی،گزشتہ روززیکگولڈ سمتھ نے اسرائیل کی فلسطین میں نسل کشی کی ایک بار پھرحمایت کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ”اسرائیل اپنی زندگی اور وجود کیلئے جنگ لڑ رہا ہے جو کہ آمرانہ، متشدد، جابرانہ حکومتوں کے اتحاد کے خلاف ہے”۔

زیک گولڈ سمتھ نےکہا”ہماری خاطر اسرائیل کو جیتنا ضروری ہےاگراسرائیل جیت جاتا ہےتو متشدد اور جابرحکومتوں کے انگوٹھےتلے بےشمارمظلوم انسان آزادہوسکتےہیں۔ اگراسرائیل ہار جاتا ہے،خدا نہ کرے، اس کا صفایا ہو جائے گا، اس کے لوگ مارے جائیں گے اور منتشر ہوجائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وسیع علاقے کی اقلیتوں، خواتین اور بچوں کی تمام امیدیں بھی ختم ہو جائیں گی۔

زیک گولڈ سمتھ نےمزید کہا اسرائیل اور یہودی کمیونٹی کیلئے ہمیشہ کھلم کھلا حمایت کا اعلان کرتا آیا ہےاوراسکے تمام بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فلسطین میں جنگ بندی کے شدید خلاف ہے،کسی بھی صورت میں انسانی حقوق کی پامالی اور تشدد کی حمایت کرنا ناقابل قبول ہے

زیک گولڈسمتھ کوعورتوں اوربچوں کےحقوق کی بات کرتے ہوئے سب سےپہلےفلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر نظر ثانی کرنی چاہیے،اسرائیل کی حمایت سے واضح ہوتا ہےکہ گولڈ سمتھ خاندان بے حسی کی نچلی ترین سطح پر گر چکا ہے۔

گولڈسمتھ خاندان کبھی بھی مسلمانوں کے حقوق کو تسلیم نہیں کریگا اورنہ ہی دنیا میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھائے گا،گولڈسمتھ خاندان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات سے انکی جابرانہ اور ظالمانہ ذہنیت عیاں ہو کر دنیا کے سامنے آچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close