دنیا
لبنانی سرحد سے اسرائیلی فوجیوں کی ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو
بیروت: صہیونی فوج کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
حزب اللّٰہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے بعد صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہا ہے اور صہیونی فوجی زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔