Featuredدنیا

اردن حکومت کا اعلان : اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دے گے

اردن اور اردنی عوام کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے ، اپنے ملک کو جنگ کا میدان نہیں بننے دے گے ۔

حکومتی ترجمان محمد مومنی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اردن اور اردنی عوام کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

اردن نے اپنی فضائی حدود کو بند کریا ہے جبکہ مملکت کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’رائل اردن ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کیا جو اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔‘

اردنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میزائل کے کچھ حصے مملکت کے مختلف علاقوں میں گرے، جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

اردن کی حکومت کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے غزہ اور لبنان میں مسلمانوں کی شہادت اور حماس و حزب اللّٰہ رہنماؤں اور پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کے قتل کے جواب میں اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close