دنیا

ایران پر جوابی حملے کے منصوبے پر جو بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان مشاورت

 امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے سے متعلق 50 منٹ تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی حکام مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے 50 منٹ فون کال پر بات کی اور ایران پر جوابی حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وقت کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والی یہ کال اگست کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی معلوم بات چیت ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو اس وقت کی گئی جب اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا بلکہ تنازع میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر گزشتہ ہفتے میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں کو امریکا نے غیرموثر قراردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close