سری لنکا کے جافنا اسپتال میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قتلِ عام کو 37 برس مکمل
سری لنکا کے جافنا ہسپتال میں قتلِ عام کو 37برس بیت گئے۔
21 اکتوبر 1987کوسری لنکا کےشہرجافنامیں ہسپتال میں ہندوستانی فوج نےہولناک قتلِ عام کیاہندوستانی فوج نےبیگناہ47 تامل مریضوں اور 21 ڈاکٹروں کو بےرحمی سےہلاک کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق”ہندوستانی فوجیوں نےہسپتال میں قتلِ عام کیا اورپھرلاشوں کوجلا دیا،2008 میں سری لنکن حکومت نےجافناقتلِ عام کوانسانیت کےخلاف سنگین جرم قراردیا۔
ہندستانی فوج نے 1987میں ویلویتوتھرائی میں 64 نہتےشہریوں، 1988میں چاواکچ چہری میں 40 جبکہ 1989 میں کوکوویل میں 40 سے زائد بےگناہ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا
تامل عوام نےقتلِ عام کے باعث Indian Peace Keeping Force کو Indian People Killing Force کا نام دیا تھا،ان قتلِ عام سےتامل عوام میں بدلےکی آگ بھڑک اٹھی اورانہوں نےبھرپوربدلہ لیا اورہندستانی فوج کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے اپنے ملک سے نکلنے پرمجبورکردیا۔
سری لنکامیں بھارتی فوج نےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں جس میں لوٹ مار، قتلِ عام اور اجتماعی زیادتیاں سرِفہرست ہیں۔