دنیا

اسرائیل نے 3 لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی

تل ابیب: ہمارے فوجیوں کو لگا تھا جس گاڑی کو نشانہ بنارہے ہیں وہ حزب اللہ کی ہے

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں تین لبنانی فوجیوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم لبنانی فوج سے نہیں لڑ رہے، ہمارے فوجیوں کو لگا تھا جس گاڑی کو نشانہ بنارہے ہیں وہ حزب اللہ کی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں لبنانی فوج کے 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 2464 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close