دنیا
بنگلہ دیش میں ایک بار پھر اسٹوڈنٹس سڑکوں پر آگئے،صدر کے استعفے کا مطالبہ
بنگلہ دیش میں ایک بار پھر سٹوڈنٹس سڑکوں پر آگئے،صدر کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدرنے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صدرکے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اورصدر سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں، بنگلادیشی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ صدرنے ایک متضاد بیان دیا کہ ‘ان کے پاس شیخ حسینہ کے استعفے کی دستاویز نہیں ہے۔