دنیا
اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی میں شدید مزاحمت کا سامنا
اسرائیلی قصبے میٹولا میں نیتن یاہو کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا ، دورہ ملتوی
حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی وڈیو جاری کردی
لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں اسرائیلی وزیراعظم کی آمد سے قبل ڈرون پھٹ گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے 20 منٹ قبل میٹولا کے قریب ڈرون پھٹا۔
حملے کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے میٹولا کا دورہ ملتوی کردیا۔
لبنان سرحد کے قریب اسرائیلی وزیراعظم کے دورے سے کچھ دیر پہلے حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کو لبنان میں زمینی کارروائی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی وڈیو جاری کردی۔
جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو میڈیکل ورکرز سمیت متعدد شہری شہید، غزہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید پینتیس سے زائد فلسطینی قتل کردیے گئے۔