دنیا

اسرائیلی وزیردفاع یووگیلنٹ برطرف ، وزیر خارجہ کاٹز وزیر دفاع نامزد

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے وقت وزیر دفاع یووگیلنٹ پر اعتماد نہیں ہے

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتماد کے فقدان پر وزیر دفاع یووگیلنٹ کو برطرف کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یووگیلنٹ کی جگہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو ملک کا نیا وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر دفاع کے درمیان مکمل اعتماد کی ضرورت ہے، جنگ کے وقت وزیر دفاع یووگیلنٹ پر اعتماد نہیں ہے لہٰذا آج وزیر دفاع گیلنٹ کی خدمات واپس لینے اور ان کی جگہ کاٹز کو وزیردفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے گیڈیون سار کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا ہے۔

اسرائیل کے برطرف وزیردفاع گیلنٹ اور وزیراعظم نیتن یاہو دونوں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غزہ میں گزشہ ایک برس سے جاری جنگ کے دوران دونوں کے درمیان انتہائی کشیدگی جاری تھی۔

نیتن یاہو نے کہا کہ گیلنٹ ایسے بیانات جاری کرتا ہے جو حکومت اور کابینہ کے فیصلوں کے برخلاف ہوتے ہیں۔

دوسری جانب گیلنٹ نے جواب میں کہا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی بطور ریاست میری زندگی کا مشن تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close