دنیا
اسرائیلی فوج نے غزہ میں غیر اعلانیہ طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں غیر اعلانیہ طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق نیتن یایو کی سربراہی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں صیہونی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کو قیدیوں کی رہائی کا واحد حل قراردیا۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق موساد کے سربراہ نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے باوجود حماس کاموقف تبدیل نہیں ہوا،حماس سے لڑ کر اپنے قیدیوں کو رہا کرانا اب ممکن نہیں رہا۔ انہیں بچانا ہےتو اپنے موقف میں تبدیلی لانا ہوگی۔
موساد چیف نےکہا کہ قیدیوں کی رہائی کا اب جنگ بندی اور غزہ سے انخلا ہی واحد حل رہ گیا ہے۔