دنیا
بی جے پی کا منی پور میں قتل و غارت کا منصوبہ
بی جے پی کے ایم ایل ایز کی جانب سے کوکی قبائل کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا مطالبہ کردیا گیا۔
ایم ایل ایز نےمودی سرکار سےمسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ،اے ایف ایس پی اے کےنفاذ پرنظرثانی کرنےکی بھی اپیل کی،منی پور میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے 27 ایم ایل ایز نے قرارداد منظور کی۔
قراردادمیں کوکی باشندوں کو سات دنوں کےاندرغیرقانونی تنظیم قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا،ایم ایل ایز نےمنی پور کےکیس کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
قرارداد کےمطابق زیادہ فورسزکااطلاق کیا جائے اورانہیں مارنے کےخصوصی اختیارات بھی دیے جائیں،سینئر کانگریس لیڈرجےرام رمیش نےریاست منی پور کےبحران سے نمٹنےمیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کےکردار پر سوال اٹھایا
مرکزی حکومت منی پور کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتی اور مکمل خاموش ہے،مودی سرکار نے ریاست منی پور میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ دیا۔