دنیا

اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی ، لبنان پر بمباری ، 11 افراد جاں بحق

 اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقوں  حاریص اور طلوسہ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی عہدیدار کے بقول جوبائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکام خطر ناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

دریں اثنا اسرائیل اور لبنان کے نمائندوں نے بھی وائٹ ہاؤس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سرحد پر حالیہ کشیدگی کے باوجود جنگ بندی کی پابند کریں گے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا اس نے حزب اللہ کے کفرشوبا کے ٹیلوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کے جواب میں یہ کارروائی کی۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی امریکی ثالث میں ایک ہفتے قبل 27 نومبر کو نافذ العمل ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close