دنیا
2 ہزار سے زائد شامی فوجی محاذِ جنگ چھوڑ کر فرار
شامی باغیوں کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا
دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے پرمحاذِ جنگ سے 2 ہزارسے زائد شامی فوجی فرار ہوگئے۔
العربیہ نیوز کے مطابق شام کے دارالحکومت میں باغیوں کے داخل ہونے پر 2 ہزار سے زائد شامی فوجی محاذِ جنگ چھوڑ کر پروسی ملک عراق کی سرحد عبور کرکے فرار ہوگئے۔
شامی فوج کے افسران اور اہلکاروں کو عراقی حکومت نے القائم بارڈر کراسنگ کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی۔
شامی فوجیوں کا عراق میں داخلہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ معاہدے اور عراقی وزیر اعظم شیاع سوڈانی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حکومت کی منظوری سے ہوا۔
عراق پہنچنے والے شامی فوجیوں میں اکثر زخمی ہیں جنہیں علاج کے لیے القائم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
شام کے دارالحکومت میں سڑکوں پر حیات التحریر الشام کے جنگجوؤں نے نظم و نسق سنبھال لیا ہے۔ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو بھی ان کے قبضے میں ہیں۔