Featuredدنیا

ہمارا شام سے کچھ لینا دینا نہیں ، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

کسی اور کی جنگ میں شامل ہونے کا خمیازہ امریکیوں سے نفرت کی صورت میں نکلتا ہے

نومنتخب صدر نے موجودہ صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ امریکا کو شام کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

شام میں بشار الاسد کے 24 سالہ دورِ اقتدار کے خاتمے اور باغی گروہ کے اقتدار سنبھالنے پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی موجودہ صورت حال پر کہا کہ ہمارا شام سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

نومنتخب صدر نے موجودہ صدر جوبائیڈن کو مشورہ دیا کہ امریکا کو شام کے معاملے پر مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

سب سے پہلے امریکا کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری مختلف جنگوں میں امریکی فوج کی شمولیت کو نقصان دہ قرار دیتے آئے ہیں۔

اپنے سابق دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان، شام اور عراق سمیت دیگر ممالک سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا آغاز کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہونے کا خمیازہ امریکیوں سے نفرت، قاتلانہ حملوں اور معیشت پر بھاری بوجھ کی صورت میں نکلتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close