دنیا
شامی فوج باغیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، یہ حیران کن ہے
شام نے ہم سے کسی بھی قسم کی کوئی مدد نہیں مانگی ، عباس عراقچی
تہران: بشار الاسد نے باغیوں کے دمشق تک پہنچنے کے دوران کسی مرحلے پر ایران سے مدد نہیں مانگی۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ شامی فوج باغیوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی، یہ حیران کن ہے۔ کہیں بھی کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بشار الاسد نے باغیوں کے دمشق تک پہنچنے کے دوران کسی مرحلے پر ایران سے مدد نہیں مانگی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اپنی حکومت اور ملک کی حفاظت کی بنیادی طور پر ذمہ داری شامی فوج کی تھی یہ نہ کبھی ہماری ذمہ داری تھی اور نہ ہی ہم نے کبھی اسے اپنا فرض سمجھا۔
گزشتہ ماہ 27 نومبر کو شامی حکومت کے مخالف مسلح گروپوں نے حلب اور ادلب میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔
باغی فورسز نے محض 11 دنوں میں دارالحکومت دمشق کا بھی کنٹرول حاصل کرکے بشار الاسد کو 24 سالہ اقتدار چھوڑ کر روس بھاگنے پر مجبور کردیا۔