دنیا

صہیونی ریاست کا شام کی ”جبل الشیخ” پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے شام پر 500 سے زائد حملے کیے

قابض اسرائیل وزیر نے شام میں جبل الشیخ کی اسٹریٹیجک بلندیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی سیکیورٹی کیلئے اہم قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی ریاست کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 51 سالہ تاریخ کا متاثر کُن واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں اور جبل الشیخ کی بلندیوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر قابض فوج کو حکم دیا گیا کہ وہ موسم سرما میں اِن پہاڑیوں پر مکمل طور پر قبضہ کرلیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے شام کے مختلف علاقوں پر 500 سے زائد حملے کرتے ہوئے 1 ہزار 800 بم گرائے ہیں۔
واضح رہے کہ معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی قابض اسرائیلی فوج نے شام کے علاقوں پر قبضہ جمانا شروع کردیا ہے جبکہ شامی حکومت کا خاتمہ کرنیوالی تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی صہیونی حملوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close