دنیا

گداگروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بھیک مانگنے پر پابندی کا مقصد منظم بھکاری نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا ہے

یکم جنوری 2025 سے  کوئی شخص خیرات دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں گداگروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی شہر اندور کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 سے جو کوئی بھی گداگروں کو بھیک دیتا نظر آئے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ کلیکٹر آشیش سنگھ نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بھیک مانگنے کے خلاف ہماری آگاہی مہم اس ماہ (دسمبر) کے آخر تک جاری رہے گی۔ اگر یکم جنوری سے کوئی شخص خیرات دیتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اندور میں بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرنے کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ منظم بھکاری نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے بھکاریوں کو پیسے نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اندور کے تمام رہائشیوں سے اپیل ہے کہ وہ خیرات دے کر اس گناہ میں شریک نہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close