دنیا
اسما الاسد کی طلاق کی درخواست کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : کریملن
ماسکو: ترکیہ کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بشار الاسد کی اہلیہ طلاق لے کر برطانیہ منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہیں
کریملن نے سابق شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ماسکو سے عرب میڈیا کے مطابق بشار الاسد کی اہلیہ کی طلاق کی درخواست اور برطانیہ منتقلی کی رپورٹ حقیقت نہیں۔
روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان کے مطابق بشار الاسد کی نقل و حرکت پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کے دعووں میں صداقت نہیں۔
ترکیہ کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ بشار الاسد کی اہلیہ طلاق لے کر برطانیہ منتقلی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اسما الاسد شوہر سے طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں، وہ ماسکو میں خوش نہیں، انگلینڈ میں قانونی فرم سے رابطہ کیا ہے۔