دنیا
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی غزہ میں اسپتالوں پر حملوں کی مذمت
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نےغزہ میں اسپتالوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال ایک بار پھر اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کےسربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے بیان میں کہا کمال عدوان اسپتال غیر فعال ہے، مریضوں کو انڈونیشین اسپتال منتقل کیا گیا،انڈونیشن اسپتال میں 7 مریض اور عملے کے 15 ارکان موجود ہیں۔
ٹیڈروس ایڈہانوم نےمزید کہا اہلی عرب اور الوفا اسپتال پربھی حملہ کیا گیا،غزہ کے لوگوں کو طبی مراکز کی ضرورت ہے،اسرائیلی فوج اسپتالوں پر حملے بند کریں۔