دنیا
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں سزا سنانے کے لیے 10 جنوری کی تاریخ دیدی
حلف برداری سے پہلے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے،نیویارک کی عدالت نے ہش منی کیس میں سزا سنانے کےلیے دس جنوری کی تاریخ دے دی۔
امریکی میڈیا کےمطابق ممکنہ طورپرڈونلڈ ٹرمپ کوجیل کی سزا نہیں ہوگی،اور وہ حلف برداری سے پہلے ہی سزا کے خلاف اپیل دائرکریں گے،ٹرمپ مجرم قرار پاکرخدمات انجام دینےوالے پہلے امریکی صدرہوں گے۔
گزشتہ سال مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ پرکاروباری معلومات میں جعلسازی سمیت 34 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے صدارتی استثنا کا دعویٰ بھی مسترد کردیا تھا۔