دنیا
افغانستان : پاکستانی قونصل خانے پر خود کش حملہ
: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے کے بعد 4 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔
سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا کہ تمام حملہ آور مارے گئے جبکہ 7 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں 7 پولیس اہلکار اور اسکول جانے والے 3 بچے زخمی ہوئے۔کے مطابق ننگر ہار پولیس چیف عطاء اللہ خوگیانی نے تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا جبکہ افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔