لکھنو میں 12 بھارتی مسلمان کولکتہ جانے سے پہلے گرفتار
کراچی بھارتی شہر کانپور اور لکھنو میں 12 بھارتی مسلمان کو کولکتہ جانے سے پہلے ریلوے اسٹیشنوں پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی اخبار روزنامہ کے مطابق بھارتی مسلمان جو بھارت کی اسلامی تنظیم تحریک سیمی سے نکلنے والے نوجوانوں پر مشتمل ہے ، کہا جاتا ہے کہ پکڑے گئے نوجوان 5 کا تعلق کانپور شہر سے بتایا گیا ہے جبکہ 7 کا تعلق لکھنﺅ کے علاقے امین آباد اور گومتی سے بتایا گیا ہے ۔ اخبار نے بتایا ہے کہ یہ نوجوان کولکتہ میں کسی تخریبی مہم پر جا رہے تھے ۔ سی آئی ڈی لکھنئو نے 7 نوجوانوں کو لکھنﺅ اسٹیشن سے پکڑا ہے جبکہ ان کے دوسرے ساتھیوں کو کانپور ریلوے پولیس نے لکھنئو سی آئی ڈی کی اطلاع پر پکڑا ہے۔ لکھنﺅ کے سی آئی ڈی دپارٹمنٹ کے ایک افسر نے اخبار کو بتایا ہے کہ محمد انور خان ، سہیل احمد صدیقی ، محمد عمر فاروق، امداد علی ، سید شرافت علی، محمد حسین سید اور شمیم احمد امین آباد حضرت گنج اور گومتی کے علاقے سے پکڑے گئے ہیں۔ تفتیش سے معلوم ہو اہے کہ بھارتی مسلمانوں کا یہ گروپ کولکتہ میں موجود ہیں۔ بھارتی انٹیلی جنس ادارے ان کی قیام گاہیں تلاش کر رہی ہیں۔