سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے پرواز ای کے 611 کے ذریعے 3 سال بعد دبئی پہنچ گئے،
کراچی : سابق صدرپرویز مشرف علاج کے لئے ای کے 611 کے ذریعے 3سال بعد دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پرویز مشرف کے استقبال کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔
دبئی میں سابق صدر اپنی رہائشگاہ پر آرام کرے گے جس کے بعد وہ علاج کیلئے امریکہ جائیں گے۔جنرل (ر) پرویز مشرف مارچ کے مہینے میں ہی پاکستان آئے تھے جبکہ مارچ کے مہینے میں ہی پاکستان سے دبئی پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرکی سیکیورٹی کیلئے رینجرز ،فوج کے کمانڈوز اور پولیس کی 12 گاڑیاں رات دو بجے ان کے گھرپہنچیں جس کے بعد 3 بج کر 39 منٹ پر انہیں سخت پہرے میں گھرسے ایئرپورٹ لے جایا گیاجہاں سے انہوں نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 611 پر دبئی روانہ ہو نا تھا جبکہ پرواز نے 4 بج کر 9 منٹ پر اڑان بھری۔ اے پی ایم ایل کے ذرائع کا کا کہنا ہے کہ (ر) جنرل دبئی پہنچ کراپنی رہائشگاہ میں قیام کریں گے اور ان کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھی طارق محمود موجود ہیں جبکہ سابق صدر کے اہلخانہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ابھی تو جارہا ہوں بعد میں بات ہو گی۔ پرویز مشرف کو جہاز میں کیبن نمبر ایک دیا گیا ہے۔