دنیا

جنگی کمانڈ کی سربراہی کے لیے پہلی مرتبہ خاتون نامزد

امریکہ کے سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے امریکہ کی فوجی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو جنگی کمانڈ کی سربرہاہی کے لیے نامزد کیا ہے۔

جمعے کو ایش کارٹر نے اعلان کیا کہ جنرل لوری رابنسن کو امریکی فوج کی ناردرن کمانڈ کی سربراہی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس عہدے کا شمار امریکی فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں میں ہوتا ہے اور اس سینیٹ سے اس کی توثیق ضروری ہے۔

جنرل لوی رابنسن پیسیفک ایئر فورسز کی کمانڈر ہیں اور انھوں نے سنہ 1982 میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ ’جنرل رابنسن، اول ترین خاتون جنگی کمانڈر بھی بن سکتی ہیں۔‘

’یہ ایک اور پہلو بھی ظاہر کرتا ہے کہ بہت ساری خاتون آفیسرز غیرمعمولی طاقتور ہیں۔ اور لوری کا شمار بھی انہی میں ہوتا ہے۔‘

امریکی فوجی کی ناردرن کمانڈ تمام شمالی امریکہ کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لوری رابنسن کا جنوری میں اس عہدے پر تعینات کیا جانا متوقع ہے۔ اگر انھیں تعینات کردیا گیا تو وہ ایڈمرل بل گورٹنی کی جگہ سنبھالیں گی جو سنہ 2014 سے اس عہدے پر تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ایش کارٹر کی جانب سے امریکی فوج کے تمام جنگی فرائض کے لیے خواتین کی شمالیت کی اجازت دی گئی تھی۔

اس فیصلے سے خواتین کے لیے دو لاکھ 20 ہزار سے زائد آسامیاں دستیاب ہوئی تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close