دنیا

گھوڑے پر تشدد بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑگیا،

لکھنئو (آئی این پی)بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گھوڑے پر تشدد کرنا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا، ڈنڈوں کے وار سے گھوڑے کو زخمی کرنے والے گنیش جوشی کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو میں ریاستی وزیر اعلی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بی جے پی کے رکن اسمبلی نے محکمہ پولیس کی ملکیت گھوڑے پر تشدد کیا تھا۔ گنیش جوشی نے ڈنڈوں کے وار سے شکتی مان نامی گھوڑے کے پاں کی ہڈی توڑ ڈالی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ گھوڑے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود گنیش جوشی نے واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا اور کانگریس کی ریاستی حکومت پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close