برسلز حملے ، داعش سے وابستہ گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی
برسلز: بیلجئم کے ایئرپورٹ اور میٹروسٹیشن پر ہونیوالے حملوں میں 30کے قریب افراد مارے گئے ہیں جبکہ داعش سے وابستہ کارکنان نے برسلز حملوں کی اجتماعی ذمہ داری قبول کرلی اورجشن مناناشروع کردیا تاہم یہ اعلان داعش کی طرف سے باضابطہ طورپر نہیں کیاگیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق داعش کے حامی برسلز حملوں کے بعد آن لائن جشن منارہے ہیں جس کے بعد قیاس آرائیوں نے زور پکڑلیاہے کہ بیلجئم کے دارلحکومت میں ہونیوالے خونریز حملوں کے پیچھے داعش ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیاگیاہے کہ سلسلہ وار دھماکوں کے بعد باضابطہ طورپر ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ٹوئیٹر پر داعش کے حامی برسلز حملوں کی حمایت کررہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے لکھاکہ’ آج کتنا خوبصورت دن تھااور متاثرین کو بیلجئم کا حامی قراردیا ‘۔گالی دیتے ہوئے لکھاکہ ’بیلجئم داعش پر بمباری کرناچاہتاتھا ، جوآپ کے ہاتھوں نے بویا، اب لطف اندوز ہوں‘۔ان حامیوں نے دعویٰ کیاکہ داعش کے ایک جنگجوکی طرف سے بیلجئم میں موجود حامیوں کو پیغام ملاکہ ’ہم آپ کی طرف قتل عام کرنے آئے ہیں‘۔دی انڈیپنڈنٹ نے یہ بھی واضح کیاکہ اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ دنیا بھر میں کسی ثبوت کے بغیر داعش کے حامی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے مشہور ہیں ۔