دنیا

روسی ایئرپورٹ پر 140 پاکستانی ‘محصور

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس گروپ میں سے بیشتر افراد تجارت پیشہ ہیں، جو روس میں ایک تجارتی نمائش میں شرکت کے لیے گئے تھے کہ اس دوران انھیں حراست میں لے لیا گیا، ان کے ہمراہ دیگر ممالک کے کچھ افراد بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دن ڈھائی بجے ماسکو میں اترے اور انھیں یہاں 8 گھنٹے ہو چکے ہیں۔

ویڈیو میں ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ ہمیں حراست میں لیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ریکارڈنگ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ ان کے اس گروپ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے، تاہم ان کمروں میں گنجائش نہایت کم ہونے سے اکثر افراد صحیح سے بیٹھ بھی نہیں سکتے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close