دنیا

یمن میں تمام فریق جنگ بندی پرراضی

یمن میں جاری تنازعہ کے تمام فریق جنگ بندی اورمذاکرات پرراضی ہوگئے، اقوام متحدہ کاکہناہے یمن میں جنگ بندی دس اپریل اورمذاکرات اٹھارہ اپریل سےکویت میں ہوں گے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسمعیل شیخ نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ کویت میں ہونے والی بات چیت کا ہدف تنازع کا پرامن حل اور ملک میں ایسے سیاسی عمل کی بحالی کو یقینی بنانا ہے جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔

ان کاکہناتھاکہ مذاکرات سلامتی کونسل کی یمن سے متعلق قراردادوں کی روشنی میں ہوں گے۔

شیخ اسماعیل کے مطابق تمام ملیشیاؤں اورمسلح گروہوں کا اپنے زیرقبضہ علاقوں سے انخلا، بھاری ہتھیاروں کی ریاست کو حوالگی، ملک میں عبوری سکیورٹی انتظامات اورریاستی اداروں کی بحالی مذاکرات کےایجنڈے میں شامل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close