دنیا
کشمیری قیادت سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں جاری رہیں تو مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں:بھارتی میڈیا
نئی دہلی :بھارتی میڈ یا نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے ممکنہ مذاکراتی عمل کو متاثر کر نے کی دھمکی دے دی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق کشمیر کے حریت رہنماﺅں کی بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط سے ملاقات پربھارتی حکومت سیخ پا ہو گئی ہے ۔بھارتی میڈیا نے دھمکی دی ہے کہ کشمیر ی حریت رہنماﺅں کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے باعث پاک بھارت مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے حریت رہنماﺅں کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مدعو کرنے پر بھی بھارتی رہنماوں اور میڈ یا کی جانب سے تنقید کی گئی تھی ۔بھارتی میڈ یا نے حریت رہنماﺅں پر بے جا تنقید کرتے ہوئے اپنی بھر پور کوشش کی تھی کہ میر واعظ عمر فاروق پاکستانی ہائی کمیشن میں اس تقریب میں شرکت نہ کریں ۔