دنیا

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی

شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جان ان نے ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا پر کسی بھی وقت حملے کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے سے خراب حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب شمالی کوریا نے رواں ماہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا اور پھر اگلے ماہ میں دور تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا۔ نیوکلیئر تجربات کے باعث اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی معاشی پابندیاں بھی عائد کیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close