دنیا

برطانوی وزیراعظم کی گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید مذمت، پاکستان کو مدد کی پیشکش کر دی

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے پر پاکستان کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن میں واقع گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ ہیں اور ہم پاکستان کی مدد کیلئے جو کچھ ہو سکا، کرنے کو تیار ہیںدوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنماءجیریمی کاربن نے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان میں موجود برطانوی شہریوں کیلئے سفری ہدایات بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ” برطانیہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اس طرح کے حملے کرنے والے افراد کی سرکوبی کیلئے برطانیہ پاکستانی حکومت کی مدد کرتا رہے گا“واضح رہے کہ اتوار کے روز لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 72 افراد ہلاک اور 315 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔ ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ”ہم وزیراعظم نواز شریف کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم لاہور میں داخل ہو چکے ہیں، وہ کچھ بھی کر لیں لیکن ہمیں روک نہیں سکتے اور ہمارے خودکش حملہ آور اس طرح کے دھماکے کرتے رہیں گ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close