اقوام متحدہ کی لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہولناک دہشتگرد حملے کے مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ٗپاکستان میں رہنے والے تمام افراد کو پر امن زندگی گزارنے کا حق ہے ٗ لاہور میں ہونے والی بربریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں میں مطالبہ کیا کہ ہولناک دہشت گرد حملے کے مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے تک لایا جائے ۔بان کی مون نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کرے، جن میں ملک میں رہنے والی مذہبی اقلتیں بھی شامل ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کیلئے دہلی افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں گلشن اقبال پارک پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کو پر امن زندگی گزارنے کا حق ہے اور لاہور میں ہونے والی بربریت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔