دنیا

بین الاقوامی اسمگلروں کیخلاف ملک گیر آپریشن، 1100 افراد گرفتار

امریکی امیگریشن اور کسٹمز اہلکاروں نے بین الاقوامی اسمگلروں کے گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کردیا،1100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق پانچ ہفتوں تک جاری رہنے والے آپریشن کو پراجیکٹ شیڈو فائر کا نام دیا گیا۔ یہ آپریشن لاس اینجلس، ساں ہوزے، پورٹو ریکو، اٹلانٹا، سان فرانسسکو، ہوسٹن، ایل پاسو اور ٹیکساس میں کیا گیا۔ آپریشن میں گرفتار دو سو انتالیس ملزموں کا تعلق میکسیکو، اسپین، ایل سلواڈور، چین، جمیکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، فلپائن اور دوسرے ملکوں سے ہے جبکہ باقی امریکی ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے ڈیڑھ سو بندوقیں، بیس کلوگرام منشیات اور ستر ہزار ڈالر برآمد کئے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close