دنیا

مالدیپ کے صدر کا وزیر اعظم نواز شریف کو فون، لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کو مالدیپ کے صدر نے ٹیلی فون کیا اور لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے لاہور دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مالدیپ کے صدر سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے تاہم حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے اور اپنی سر زمین دہشت گردی کیلئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی بدولت دہشت گرد فرار ہورہے ہیں اور آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close