کولکتہ میں زیر تعمیر پل منہدم، دس افراد ہلاک
بھارتی ریاست مغربی بنگل کے شہر کولکتہ کے مشرقی علاقے میں گریش پارک کے پاس ایک زیر تعمیر پل گرنے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے اپنی ابتدائی خبروں میں کہا ہے کہ اس واقعے میں دس افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں اس کے اندر پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔
بھارتی ٹیلی ویژن چینلز پر جائے وقوعہ پر ہونے والی امدادای کاررائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
شہر کے بڑا بازار نامی جس علاقے میں یہ حاثہ پیش آیا ہے وہ بہت گنجان آبادی والا علاقہ ہے اس لیے متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس کے اندر تقریباً 100 افراد پھنسے ہوئے ہوں گے۔
مقامی ذرائع ابلاغ پر عینی شاہدین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک زوردار دھماکہ ہوا پھر پل کے گرنے کی زبردست آواز سنائی دی۔
اے این آئی کے مطابق امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور پل کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام تیزی سے جاری ہے