دنیا

دارالعلوم دیوبند نے ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے خلاف فتویٰ جاری کردیا

لکھنؤ: اترپردیش کے شہر سہارن پور میں واقع مسلمانوں کی مشہوردینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند نے ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے کےخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسلامی عقائد و تعلیمات کے منافی ہے۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ بعض ہندوؤں کے مطابق ’ بھارت ماتا‘ کا لفظ ایک دیوی کے لئے استعمال ہوتا ہے اور وہ اس کی عبادت کرتے ہیں،مسلمانوں کے لیے کسی دیوی کی پوجا منع ہے اور اس لئے یہ نعرہ خود اسلام کے منافی ہے۔ فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنے وطن بھارت سے محبت ہے لیکن اسلام صرف ایک واحد اللہ کی عبادت کی اجازت دیتا ہے۔

فتوے پر بات کرتے ہوئے ریاستی وزیرِ خوراک سدوی نرانجن جیوتی نے کہا کہ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے سے انکار آزادی کے لئے لڑنے والوں کی بے عزتی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کےلئے قربانیاں دیں اوریہ فتویٰ اسلام کے بنیاد پرستانہ پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جے سے انکار ملک کے شہیدوں کی توہین ہے، یہ ان کی ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں نہیں رہتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close