دنیا

بارک اوباما نے شامی حکومت گرنے نہیں دی، سابق سی آئی اے ایجنٹ

سابق سی آئی اے ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے دوہزاربارہ میں بشارالاسد کی حکومت کاتختہ الٹنے نہیں دیا۔

امریکہ کے سابق سی آئی اے ایجنٹ ڈاگ لاکس نے نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دوہزاربارہ میں شامی صدر بشار الااسد کی حکو مت گرانے کی سی آئی اے نے تمام تر منصوبہ بندی مکمل کرلی تھی۔

لاگس کا کہنا تھا کہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شام میں باغی گروپس اور اپوزیشن جماعتوں کی بھی حمایت حاصل کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلٹن نے بشارالاسد کی حکومت گرانے میں سی آئی اے کی پشت پناہی کررہی تھی لیکن جونہی منصوبے پرعملی جامہ پہنانے کا وقت آیا تو امریکی صدر بارک اوباما نے اس پرعمل درآمدسے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close