دنیا
فرانسیسی صدر کا پانامہ پیپرز کے انکشافات کی روشنی میں تحقیقات کرانے کا اعلان
پیرس :فرانس کے صدر اولاند نے پانامہ پیپرز کی کے انکشافات کی روشنی میں ملک بھر میں تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر اولاند نے پانامہ پیپرز کے انکشافات کی روشنی میں فرانس میں تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان انکشافات کے باعث ٹیکس چوروں کو پکڑنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف تحقیقات کرا کے مقدمات چلائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پانامہ پیپرز کے انکشاف کے بعد آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے حکام نے پہلے سے ہی تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے۔ آسٹریلوی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ موساک فونسیکا سے منسلک 800 سے زائد امیر شہریوں کے ٹیکس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔