دنیا

ماہرین نے آئی فون 6 اور 6 ایس پلس میں تکنیکی خرابی سے آگاہ کردیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث آئی فون استعمال کرنے والوں کی تصاویر اور معلومات کو لاک اسکرین کے باوجود اڑایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس میں ایسی خرابی سامنے آئی جس کی وجہ سے ان کے یوزرز کی تصاویر اور کنٹکٹ نمبرز تک کوئی بھی آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس خامی کی نشان دہی ایک ٹیکنیکل ماہر نے کی اور یو ٹیوب پر اس کی ویڈی جاری کرتے ہوئے 5 اقدامت بتائے ہیں جن کو ادا کرکے کوئی بھی شخص سیری ( وائس آپریشن سرچ) کا استعمال کرتے ہوئے آپ کی تصاویر اور دیگر فون نمبرز کو دیکھ سکتا ہے۔

پہلا قدم: سری کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر کو تلاش کریں۔

دوسرا قدم: اس کے بعد ای میل ڈومین نیم مثلاً جی میل ڈاٹ کام۔

تیسرا قدم: ٹویٹ بٹن کوکلک کریں، ای میل کو پریس کرکے اس کے پاپ اپ ہونے کا انتظار کریں۔

چوتھا قدم: اب ایڈ نیو کنٹیکٹ آپشن سامنے ابھرے گا جس کی مدد سے آپ تصاویر تک رسانئی حاصل کر پائیں گے۔

پانچواں قدم: اگر آپ ایگزسٹنگ کنٹکیٹ ( موجودہ نمبرز) پر کلک کریں گے تو آپ یوزرز کے تمام کنٹک نمبرز تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس پریشانی سے نجات ممکن ہے اس  کے لیے سیٹنگ میں جا کر پرائیویسی، پھر فوٹو میں جا کر سیری کو ڈس ایبل کردیں۔ اس کے علاوہ آپ لاک اسکرین پر بھی سیری کو ڈس ایبل کر سکتے ہیں اس کے لیے سیٹنگ میں جا کر ٹچ آئی ڈی اور پاس کوڈ لگادیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close