دنیا

ڈیوڈ کیمرون نے آف شور کمپنی میں اپنی والد کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کا اعتراف کر لیا

لندن: پانامہ لیکس کے پانچ دن بعد برطانوی وزیراعظم نے اعتراف کر لیاہے کہ ان کی والد کی جانب سے آف شورکمپنیوں کی گئی سرمایہ کاری میں ان کا حصہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈیوڈ کیمرون اور ڈاﺅننگ سٹریٹ کے عملے کی جانب سے چار مختلف بیانات جاری کیے گئے ہیں ۔آئی ٹی وی نیوز نامی چینل کو ڈیوڈ کیمرون نے انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ’بلے مور انویسٹمنٹ ٹرسٹ ‘میں پانچ ہزار شیئرز کی ملکیت رکھتے تھے جو کہ ہم نے جنوری 2010میں فروخت کر دی تھی جس کی قدر تقریبا تیس ہزار پاﺅنڈ کے برابر تھی۔ڈیوڈ کیمرون کا کہناتھا کہ آف شور کمپنی سے آنے والے منافع پر میں نے انکم ٹیکس ادا کیا ، لیکن وزیراعظم بننے سے پہلے کاروبار سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close