دنیا

شمالی کوریا کا ’بیلسٹک میزائل انجن کا تجربہ

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس نے بین براعظمی بیلسٹک میزائل کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایک انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی كے سي این اے کے مطابق یہ نئے قسم کا ایسا انجن ہے جو امریکہ پر بھی ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس تجربے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی موجود تھے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے رہنما کم جانگ نے کہا کہ اب ملک ’سرزمین امریکہ سمیت دنیا کے کسی بھی بری بدرو تک حملہ کرنے کی صلاحیت سے لیس ہوگیا ہے۔‘

مارچ میں بھی شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے اس طرح کے چھوٹے جوہری ہتھیار تیار کیے ہیں جو بیلسٹک میزائل کے ذریعے داغے جا سکتے ہیں۔

تاہم ماہرین اس کے اس دعوے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

شمالی کوریا نے گذشتہ جنوری میں جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکہ اور عالمی برادری نے اس پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ شمالی کوریا کے ان کارروائیوں کی بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکہ نے شمالی کوریا پر مزید نئی پابندیاں عائد کی تھیں

یکم اپریل کو امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور چین نے فیصلہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کو مستقبل میں میزائل ٹیسٹ کرنے سے روکیں گے۔

پچھلے چند ہفتوں میں شمالی کوریا نے مغربی ممالک کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہائیڈروجن بم اور پھر طویل فاصلے تک جانے والے میزائل کے تجربات کیے ہیں۔

ماضی میں شمالی کوریا پر 2006، 2009 اور پھر 2013 میں نیوکلئیر تجربات کی وجہ سے یو این کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں سے شمالی کوریا کے ایٹمی ارادوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔

پابندیوں پر عمل درآمد کی زیادہ تر ذمہ داری اب چین پر پڑ رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close