دنیا
مسلم لیگ ن کو عمران خان کی سابق اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کی اجازت مل گئی
لندن : برطانیہ میں مسلم لیگ ن کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کی اجازت مل گئی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اجازت ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن 17اپریل کو ویسٹ لندن میں جمائما کے گھر کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ن لیگ کے احتجاج کے دوران عمران خان بھی لندن میں موجودہوں گے ۔جمائما کے گھر کے باہر احتجاج مسلم لیگ ن یوکے کے صدر زبیر گل کی رہنمائی میں کیا جائے گا۔